چارلاکھ روزگارکہاں پیداہوئے ،ملک کو دھوکہ دے رہی ہے بی جے پی:آنندشرما
لکھنو29مئی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مودی حکومت کے دو سال کے جشن پر کانگریسی لیڈر آنند شرما نے وزیر اعظم کو گھیرا۔شرمانے لکھنؤ میں کہا کہ مودی جی یہ جشن کانہیں، جواب دینے کا وقت ہے۔آنند شرما نے کہاکہ ایسا دکھایا گیا کہ مودی حکومت کھری اتری۔مودی نے کہاکہ وہ ترقی کررہے ہیں اور مخالف کی مخالفت کر رہے ہیں۔بی جے پی کی حکومت کے دعوے غلط ہیں۔کئی وعدے گئے گئے تھے۔کسان کو خوشحال کریں گے، لیکن مودی کے قول اور فعل میں تضادہیں۔کانگریسی لیڈر نے پوچھا، مودی جی کہتے ہیں کہ ملک میں4لاکھ روزگار پیدا کئے، وہ نام اور ضلع بتائیں، کہاں کس کو نوکریاں ملیں؟۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کی شرح نیچے گری ہے۔سرمایہ کاری نہیں ہو گی تو روزگار کس طرح پیدا ہوں گے۔اگر سرمایہ کاری گرگئی، برآمدکم ہو گئی تو لاکھوں لوگ بے روزگار ہوں گے۔بی جے پی خوداحتسابی کرے کہ ملک پہلے کہاں تھااور اب کہاں ہے۔آنند شرما نے کہا کہ جشن مناکر عوام کاپیسہ برباد کرنے کے بجائے کسانوں کا قرض معاف کرو۔انہوں نے کہاکہ مودی پروموشنل اور سیاحوں کے لباس کواتارکرپی ایم کے لباس میں آئیں۔200روپے دال فروخت ہو رہی ہے کس کے اچھے دن آئے؟۔ مودی قول وفعل میں فرق سمجھیں۔ملک سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کریں۔،